‏افغانستان زلزلہ، جاں بحق افراد میں 30 پاکستانی بھی شامل

ویب ڈیسک: افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 30 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران وزیرستان کے مداخیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے 30 قبائلی افراد افغانستان منتقل ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں زلزلہ میں 30 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 1000 ہے جبکہ 1500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت