خیبرپختونخوا حکومت کی جناب سے افغانستان زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان روانہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے 5 ٹرک امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ امدادی سامان شمالی وزیرستان پاک افغان غلام خان بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ امدادی سامان کی حوالگی کے دوران وزیر ریلیف، عسکری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ امدادی سامان خوست، افغان دوبئی، پسہ میلہ اور دیگر علاقوں کے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی محمود خان اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جارہا ہے، عنقریب میڈیکل ٹیمیں بھی افغانستان روانہ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ