کوہاٹ میں بھائی نے اپنے ہی دو بھائیوں کی جان لے لی

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں بھائی اپنے سگے بھائیوں کا دشمن بن گیا۔ بھائی نے معمولی تکرار پر فائرنگ کر کے اپنے 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کا باپ زخمی ہو گیا۔ مقتولین کی لاشیں اور زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے ڈی اے سیکٹر 6 میں پیش آیا۔ پولیس نے سجاد نامی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب