امریکی ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے امریکی ٹیم کا اعلان

آسڑیلوی ڈومیسٹک ٹیم میلبورن رینیگیٹس کے سابق فاسٹ بائولر کیمرون سٹیون سن کو امریکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے،

امریکی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی، ٹورنامنٹ دس تا سترہ جولائی تک کھیلا جائیگا، کیمرون سٹیون سن کو آئن ہالینڈ کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

ہالینڈ اپنی کائونٹی ہیمشائر کی مصروفیات کے باعث امریکی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں، امریکا کا اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا مونک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، ایرون جانز(نائب کپتان)، مارٹی کین، علی خان، جسکارن ملہوترا، سوشانت مدونی، یاسر محمود، سوربھ نیترا والکر،نیسرگ پٹیل، گجانند سنگھ، سٹیون ٹیلر، رسٹی تھارن اور وتسل واگھیلا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ