وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

2 سے 3 ماہ میں مشکلات پر قابو پا لیں گے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بچانے کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، مہنگائی کا اندازہ ہے، 2 سے 3 ماہ میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے، ہم نے تاریخی بجٹ پیش کیا بجٹ میں کسی بھی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا۔ حکومت نے غریب پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، امیر لوگوں اور شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے جتنے بھی ٹیکس لگائے ان سے غریب متاثر ہوا، پونے چار سال کے عرصے میں عمران خان نے 80 فیصد زیادہ قرض لیا، عمران خان کی حکومت 120 ارب روپے کا خسارہ کر کے پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر چھوڑ کر گئی۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے مسائل پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہے، ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے چین 2.3 بلین ڈالر دینے پر تیار ہے، امید ہے کل تک رقم مل جائے گی۔