مہوش حیات مس مارول

مہوش حیات کا مس مارول میں کردارسامنے آگیا

ویب ڈیسک :ڈزنی کی نئی سیریز مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

اس سے قبل اس بات کی تو تصدیق کی گئی تھی کہ مہوش حیات مس مارول میں مختصرمگراہم کردارنبھا رہی ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھیں۔ڈزنی پلس پر 22 جون کو نشرکی جانے والی اس سیریزکی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری بھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

رپورٹس کے مطابق مہوش حیات سیریز میں فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی عائشہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔مہوش حیات کے علاوہ نمرہ بچہ بھی مس مارول میں نجمہ کا کردار نبھارہی ہیں تاہم نمرہ کے کردار کی جھلک ہم ٹریلرمیں دیکھ چکے ہیں۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایاجارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی فرنچائز کی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں۔چھ اقساط پر مشتمل مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائیکیعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔