بھارت کورونا وائرس

بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اُٹھانے لگا

ویب ڈیسک :بھارت میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کی تعداد 43344958سے تجاوز کر گئی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی

وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 38نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5لاکھ24ہزار941تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ ملک میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.03 فیصد جبکہ ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد رہی،ملک میں کورونا وائرس کے 83ہزار990 فعال کیسز ہیں۔ حکام نے کہا کہ ملک بھر میں اب تک 42736027 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان