کراچی کی ویمنز کرکٹرز

کراچی کی ویمنز کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا آج آخری روز

کراچی سے تعلق رکھنے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے چار روزہ کیمپ کا آج آخری روز ہے جس میں ٹیمیں تشکیل دیکر سنیاریو میچز کھیلے جا رہے ہیں، یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی وہ کھلاڑی جن کا تعلق کراچی سے ہے کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیر نگرانی چار روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

جس میں کھلاڑیوں کو بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ ٹپس دیئے گئے جبکہ ان کی فزیکل ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، جمعرات کے روز کیمپ کے آخری روز ٹیمیں تشکیل دیکر سنیاریو میچز کا انعقاد کیا گیا ہے، کوچ ہیڈ ہیمپ کے مطابق اس کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا اور انہیں اپنی خامیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان