وزیراعظم مری ایکسپریس وے کی خراب حالت پر برہم

مری: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی مری آمد جہاں این ایچ اے حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دی۔
این ایچ اے حکام کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال پہلے آیا تو سڑک کا برا حال تھا۔ مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ مری ایکسپریس وے کی بہتری کیلئے کنسلٹنٹ رکھا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ لیں۔ ہزارہ موٹروے کا معیار قابل تحسین ہے، جس چینی کمپنی نے ہزارہ موٹروے پر کام کیا اُن سے رہنمائی لی جائے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے3 سال میں سڑکوں کے کنارے تجاوزات کی بھرمار ہوگئی لیکن کسی کو پرواہ نہیں تھی یہ تھا نیا پاکستان۔ ہماری حکومت آتی ہے تو ہمیں کام کرانے پڑتے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے، نیسپاک ہو یا ڈیسپاک غفلت برتنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع