برف باری

دیربالا،جون میں برف باری،50سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

دیر بالا ( نما ئندہ مشرق ) دیر بالا میں جون کی شدید گرمی میں پہاڑوں پر برف باری سے پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

پچاس سال قبل گرمیوں میں پہاڑوں پر برف باری ہوئی تھی۔ 20جون سے قبل شدید گرمی تھی اور لوگ گرمی سے نڈھال تھے اور بارانی علا قوں میں باغ اور فصلیں خشک ہو گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی

دیر بالا میں دو بڑی نہریں داروڑہ اور گندیگار میں خشک سالی کے باعث آبپاشی کیلئے بھی پانی نہیں آرہا تھا تاہم بیس جون کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور ساتھ ہی اونچے پہاڑوں برف باری شروع ہوگئی جس سے لواری ٹاپ ، عشیرئی درہ اور کمراٹ کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع

برف باری سے علا قہ میں موسم سرما کی سی شدید سردی محسوس کی جا رہی ہے اور ٹھنڈے پانی سے وضو اور غسل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔