عمران خان کی بھنگ پالیسی رول بیک

حکومت نے عمران خان کی بھنگ پالیسی رول بیک کردی

پشاور(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے عمران خان کی بھنگ پالیسی رول بیک کردی اور 2020 کی مجوزہ بھنگ پالیسی کو دفن کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز مختص نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان حکومت نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کی سفارشات پر بھنگ پالیسی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا جس کیلئے جائزہ اجلاسوں کے بعد فنڈز مختص کرنے کی منصوبہ بندی تھی اس مقصد کے تحت خیبر پختونخوا میں بھی اس قسم کا تجربہ کرنے کی تجویز کو زیر غور لایا گیا تھا جس میں بھنگ کی مختلف قسم کی پیداوار سے ادویات وغیرہ کے علاوہ جینز کا کپڑا بھی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے یہ پالیسی نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

معتبر ذرائع نے بتایا کہ بھنگ پالیسی کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔ سابق حکومت نے اس مقصد کیلئے پالیسی ڈرافٹ منظور نہیں کیا تھا اس لئے آئندہ بجٹ میں اس پالیسی کیلئے پیسے مختص نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پالیسی ختم ہوگئی ہے اور بھنگ پالیسی کے تحت بھنگ کی کاشت قانونی بنانے کا عمل بھی متنازع ہوگیا ہے اس لئے اس سلسلے میں مزید کوئی پیش رفت نہیں کی جائے گی اور قوانین میں بھنگ پر موجود پابندیاں بھی برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ