اسلام آباد(مشرق رپورٹ))اسلام آبادکے ایک ہوٹل میں غیرملکی خاتون کوسکارف پہننے پرمجبورکرنے کی شکایت سامنے آئی ہے ۔
سوشل میڈیا پرشیئرکی جانے والی ویڈیوزکے مطابق مارگلہ پہاڑی پرقائم ہوٹل کے سٹاف نے ایک غیرملکی خاتون کوسکارف پرمجبورکیا۔
خاتون نے ایسامغربی لباس پہن رکھا تھا جس کااب پاکستانی معاشرے میں بھی استعمال عام ہورہاہے تاہم ہوٹل کے عملے نے خاتون کو مجبور کیا کہ وہ سکارف خریدے اس کے بعد اسے داخلے کی اجازت دی جائے گی ۔
مجبورہوکرخاتون قریبی سٹورسے سکارف خریدنے گئی جہاں خاتون کوپریشان دیکھ لوگوں نے اس کی شکایت سوشل میڈیا پرشیئر کردی ۔