چارسدہ

چارسدہ میں بہو نے ساس کو قتل اور جیٹھانی کو زخمی کردیا

چارسدہ( نمائندہ مشرق ) چارسدہ کے علاقہ خانمائی ملیانو کلی میں مستورات کے تنازعہ پر بہو نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل جبکہ جیٹھانی کو شدید زخمی کر دیا۔

ملزمہ فرار ہو گئی۔ مجروحہ زوجہ مجاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دیورانی مسماة( ص ) دختر زیارت خان نے اپنی ساس بیوہ گل ولی اور اس پر فائرنگ کردی جس سے ساس مسماة( خ) بیوہ گل ولی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ نے اپنے والد زیارت خان اور بھائیوں گوہر اور سید غنی کے ایما پر فائرنگ کی ہے۔ ملزمہ کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلہ میں ملک سے باہر ہے جبکہ وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بتایا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی