قائداعظم کالج پشاور

قائداعظم کالج پشاور کے پرنسپل حادثے میں جاں بحق

صوابی ( بیورو رپور ٹ) گدون آ مازئی میں ٹریفک کے حادثہ میں دی قائداعظم کالج پشاور کے پرنسپل امجد علی جدون جاں بحق ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ امجد علی جدون گزشتہ رات موٹر کار میں اپنے گائوں پناول گدون آ مازئی جارہے تھے جب کار موضع خوشحال بانڈہ کے مقام پر پہنچی تو بے قابو ہوکر پہاڑی روڈ سے کھائی میں گر گئی ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

جس کے امجد علی جدون شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ متوفی کو بدھ کے روز اپنے آبائی قبرستان واقع موضع پناول علاقہ گدون آمازئی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا