سوات میں شدید برفباری

سوات میں شدید برفباری کے دوران ایک چرواہا جاں بحق، متعدد لاپتہ

ویب ڈیسک: سوات کے چمبر بانڈہ میں شدید برفباری کے دوران متعدد چرواہوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق علاقے میں ایک جواں سال رشید چرواہے کی لاش ملی ہے جس کا تعلق تحصیل کبل سے ہے جبکہ 2 افراد زخمی حالت میں ملے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

ڈی سی کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد بھیڑ بکریاں چرانے درال سیدگی کے علاقے چمبر بانڈہ گئے تھے جہاں پر شدید برفباری کے باعث لاپتہ ہو گئے۔ برفباری کے دوران درجنوں بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہوگئی ہیں۔ کوشیش کر رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو جلد ریسکیو کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات