Shehbaz Sends Legal Notice to Daily Mail

شہبازشریف نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے شہبازشریف کی زیرصدارت منعقد ہو گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوں گے،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے،

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال، پھیلاوَ اور دیگر منسلکہ امور پر غور کیاجائے گا،عوام کو ریلیف اور امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیاجائے گا،معاشی صورتحال اور بجٹ 2020-21کے خدوخال پر غور ہوگا،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی،

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا