stock exchange

اسٹاک ایکس چینج 2055 پوائنٹس سے کریش، ٹریڈنگ معطل

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکس چینج جمعے کے روز کریش ہو گئی۔ 100 انڈیکس میں 2055 پوائنٹس کی کمی آگئی جس کی وجہ سے سے انڈیکس 40 ہزار 661 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ معطل ہو گئی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ، ڈالر ایک روپے27 پیسے مہنگا ہو کر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 210 سے 213 میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت