افغانستان کے صوبہ پکتیا ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا، مزید 5 افراد جاں حق

ویب ڈیسک: افغانستان کے صوبے پکتیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے مزید 5 افراد جاں بحق 11 زخمی ہو گئے۔پکتیا اور خوست میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1100 ہو گئی۔
بدھ کے روز آنے والے زلزلے نے صوبہ پکتیکا کے گیان، برمل اور زیروک اضلاع میں رہنے والے تمام لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ لوگ آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے۔ امارت اسلامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز پکتیا اور خوست صوبوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1100 اور زخمیوں کی تعداد 1600 تک پہنچ گئی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ کی حالت نازک ہے۔ متاثرین اور زخمیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کچھ لوگ اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
پکتیاکے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ بہت سے متاثرین اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں، ہر گھر میں 20 افراد شہید ہو رہے ہیں، لوگوں کے پاس خیمے نہیں ہیں، کھانا نہیں ہے، لوگ باہر رہ رہے ہیں، انہیں ہر چیز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک