نیا سنٹرل کنٹریکٹ

نیا سنٹرل کنٹریکٹ مینز اور ویمنز کرکٹرز کو کیا کچھ ملے گا؟

مالی سال 23-2022 کے لیے مینز سینٹرل کنٹریکٹ میں کیا گیا اضافہ مندرجہ ذیل ہے:
ریڈ اور وائیٹ بال کے علیحدہ علیحدہ کنٹریکٹس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33 کردی گئی
بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دینے والے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی کٹیگری "ڈی کٹیگری” متعارف کروادی گئی
سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافہ
تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں 10، 10 فیصد اضافہ
نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد اضافہ
کپتان کے لیے خصوصی الانس بھی متعارف کروادیا گیا
ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی تاکہ وہ مکمل فٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب رہیں
ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ:
ہر کٹیگری میں شامل ویمن کرکٹر کے ماہوار وظیفہ میں 15 فیصد اضافہ
کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری
سال 23-2022 کے لیے مینز اور ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ان کنٹریکٹس کا اطلاق یکم جولائی2022 سے ہوگا۔

مزید دیکھیں :   پاکستان کے پہلے سپورٹس میڈیسن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا