ملک میں کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ہمیں تیار رہنا چاہیئے۔

پاکستان میں وبائی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا خلیجی ممالک میں موجود ہم وطنوں کی مشکلات کا ادراک ہے، جلد واپس لایا جائے گا، ٹيسٹنگ کی استعداد بڑھ رہی ہے تو کيسز بھی بڑھيں گے، تمام ایئرپورٹس کھلنے سے ہر ہفتے 6 سے 7 ہزار تک پاکستانیوں کو وطن واپس لاسکيں گے۔