خیبرپختونخوا اسمبلی بجٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا

پشاور: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مالی سال23-2022 کیلئے1332 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں64 سرکاری محکموں کیلئے1332 ارب روپے کے مطالبات زر کی منظوری۔ اجلاس میں مالیاتی بل کی بھی منظوری دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے مختلف محکموں کے تخفیف زر کی تمام تحاریک واپس لے لیں۔

اجلاس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کی، جب2018 میں حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ عمران خان ساڑھے3 سال میں ملک کو ٹریک پر لے کر آئے۔ ساڑھے3 سال محنت اور سخت فیصلوں کے باعث ہماری جی ڈی پی گروتھ6 فیصد پر آگئی تھی۔ جب سب کچھ ٹھیک ہورہا تھا تو سازش کرکے ہماری حکومت پر ضرب لگائی گئی۔ عمران خان نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کی کوشش کی جس کی انہیں سزا دی گئی، عمران خان نے اسلامو فوبیا اور کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا۔ عمران خان نے اِسی خزانے کے ساتھ احساس پروگرام چلایا، پناہ گاہیں قائم کیں اور لنگرخانے بنائے۔عمران خان آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے روس گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

وزیراعلیٰ محمودخان نے مزید کہا کہ اب حالات دیکھیں اب مہنگائی کہاں پہنچ گئی ہے، یہ کہتے ہیں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا دکھادیں کونسا معاہدہ کیا۔ آج بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فکسڈ ٹیکس لگانے سے بڑی مچھلیاں نکل جائیں گی۔ وفاق قبائلی اضلاع کیلئے منظور شدہ منصوبوں پر کٹ لگارہی ہے۔ جو لوگ بی آرٹی پر تنقید کرتے تھے آج خوشی سے اُس میں سفر کررہے ہیں۔ ہم نے صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کے علاج کو شامل کیا ہے، ایجوکیشن سیکٹر میں45 ہزار اساتذہ بھرتی کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی