وسیم اکرم

کیا وسیم اکرم کو اب بھی اپنی پہلی بیوی ہما کی یاد آتی ہے؟

وسیم اکرم بائیں ہاتھ کے ایک شاندار فاسٹ باؤلر ہیں۔ وہ برسوں تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلے۔

انہوں نے 500 سے زائد ون ڈے وکٹیں حاصل کیں جو ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ بولر نے اپنی زندگی میں دو بار شادی کی۔ ایک افسوسناک واقعہ میں ان کی پہلی اہلیہ ہما اکرم مفتی انتقال کرگئیں، وہ مختصر علالت کی حالت میں چل بسیں۔

اس کے بعد کرکٹر نے خوبصورت آسٹریلوی لڑکی شنیرا اکرم سے شادی کی جسے ان کے مداحوں اور ہم وطنوں نے کھلے دل سے عزت دی اور پسند کی۔ مداح ان کی دونوں پیاری بیویوں کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں، کرکٹر نے اپنی پہلی بیوی کے بارے میں کھل کر بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔

اپنی اہلیہ شنیرا کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں دو بار خوش قسمت رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی زندگی میں دو محبت کرنے والی خواتین ملیں۔ اس کے بعد وسیم نے اپنی پہلی بیوی ہما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ بیوی ایک حیرت انگیز خاتون تھیں، مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے، اس نے مجھے اپنی زندگی میں بہت کچھ سکھایا۔ اس نے مجھے دو خوبصورت بیٹے دیے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا