اختیارولی

اختیارولی کوزبردستی ایوان سے نکالنے پرن لیگ کااحتجاج

پشاور(مشرق نیوز)وزیراعظم کے مشیراورمسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے اپوزیشن رہنما اختیار ولی کو زبردستی نکالنے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو خیبرپختونخوا میں دھونس دھاندلی اور آمریت کا راج قائم نہیں کرنے دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو تکلیف ہے کہ اختیار ولی سچ کیوں بول رہا ہے۔ مشیر نے کہا کہ وہ غنڈہ گردی اور آمریت کی مذمت کرتے ہیں۔ انجنیئر امیر مقام نے اختیار ولی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی غنڈہ گردی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی اور اس کے خوشامدیوں میں سچ سننے کی ہمت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر فوری طور پر اس غیر جمہوری رولنگ کو واپس لے اور اپوزیشن رہنما اختیارولی سے معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند