تمباکو کی خریداری

تمباکو کی خریداری27 جون سے شروع کرنے کااعلان

پشاور(مشرق نیوز)تمباکو خریداری 27جون سے مقررہ مراکز میں شروع کرنے کا اعلان کردیاگیا جبکہ بونیر اور مانسہرہ میں7اور 14جولائی سے تمباکو خریداری کی جائے گی۔

مردان تمباکو تحقیقاتی مرکز خان گڑھی مردان میں سیکرٹری پاکستان ٹوبیکو بورڈ ڈاکٹر قیضار احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹوبیکو کمپنیز، ڈیلرز ، زمیندار تنظیموں ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر حافظ عبد الصمد نے سٹیک ہولڈرز سے تمباکو خریداری کے بارے میں رائے لی جس پر تمام ممبران 27جون کو میدانی علاقوں میں تمباکو خریداری پر متفق ہوگئے اسی طرح پہاڑی علاقوں بونیر اور مانسہرہ میں 7 جولائی اور 14جولائی کو بالترتیب خریداری شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

چیئرمین ٹوبیکو بورڈ منیر اعظم خان کا پیغام تمام کمپنیوں اور ڈیلروں کو دیا گیا کہ تمام کمپنیاں کاشتکاروں کو خریداری کے دوران تمام سہولتیں فراہم کریں اور قانون کے مطابق رقوم کی بروقت ادائیگیاں کریں ۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

ٹوبیکو بورڈ کے مقررہ افسران خریداری کے عمل پر نظر رکھیں اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر ٹوبیکو بورڈ کو رپورٹ کریں مزید یہ کہ پچھلے سال جن کمپنیوں نے خریداری کی اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔