کانگووائرس

پشاورمیں کانگووائرس سے پہلی موت،6افرادزیر علاج

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورمیں جانوروں کی بیماری کانگو سے متاثرہ پہلے 25 سالہ نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نوجوان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔

جمعہ کے روز گیا رہ بجے اس کا انتقال ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متھرا کے رہائشی 25 سالہ درویش کو گزشتہ روز تشویش ناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا

ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق دوران علاج نوجوان کے پلیٹ لٹس کافی کم ہوگئے تھے جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی ۔

اسے بچانے کی مسلسل کوشش کی گئی تاہم گزشتہ روز وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جارہا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس وقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس سے متاثر چھ افراد زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا