لکی مروت، عدالت میں پیشی پر آیا شخص قتل

ویب ڈیسک: لکی مروت کے جوڈیشل کمپلیکس کی ناقص سکیورٹی کا پول کھل گیا ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے مخالفین نے فائرنگ کرکے فرحت اللہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول پیشی کے لیے عدالت آیا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ سمیت احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے حوالات بھیج دیا۔ فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج کے دروازے کے سامنے پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو