یو ایس اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں معروف امریکی اتھلیٹ فریڈ کرلی نے سو میٹر دوڑ میں کامیابی حاصل کرلی، فریڈ نے سیمی فائنل میں فاصلہ 9.76 سکینڈ میں طے کرتے ہوئے بہترین وقت کا بھی ریکارڈ بنایا .
جبکہ فائنل دوڑ میں انہوں نے فاصلہ 9.77سکینڈ میں طے کیا، دوڑ میں مارون بریسی 9.85 سکینڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹریوون برومل 9.88 سکینڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، امریکا میں ہونے والی یہ چیمپئن دراصل آئندہ ماہ ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ٹرائلز کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے یاد رہے کہ فریڈ اولمپکس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔