1584282486

پاکستان کی تجویز پر سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس آج ہو گی-جسکی میزبانی پاکستان کرے گا

آسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تجویز پر سارک ممالک کی کورونا وائرس پر ہونے والی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کوڈ 19 پر سارک کے ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کی تجویز کے مطابق سارک کے ممبر ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے اور وبائی امراض پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں سارک رکن ملکوں کے وزراء، سینیئر حکام  اور سارک کے سیکرٹری جنرل شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی تجویز اسرائیل نے کبھی نہیں دی، حماس

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے رکن ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر بات چیت ہو گی اور  رکن ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات اور قومی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ کانفرنس علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ  کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو بھارت نے کورونا وائرس کے حوالے سے سارک سربراہان کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کی تھی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی  ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا، لاکھوں امیدواروں کی شرکت

سارک کے سیکرٹری جنرلEsala Ruwan Weerakon بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ویڈیو کانفرنس سے سارک کے وزراء صحت کے اجلاس کی میزبانی کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا جس کی ضرورت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے باعث بڑھ گئی ہے۔ویڈیو کانفرنس عوامی صحت کے بحران اور اسکے سماجی معاشی اثرات پر موثر طریقے سے قابو پانے کیلئے علاقائی سطح پر وسیع اور بھر پور تعاون کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معائون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کریں گے