خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں لمپی سکن بیماری سے146 جانور ہلاک،رپورٹ

پشاور: (مشرق نیوز) محکمہ لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا کی تازہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہونےوالے جانوروں کی تعداد146 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بنوں میں20،لکی مروت میں18، ڈی آئی خان اور چارسدہ میں14،14 جانور لمپی سکن بیماری سے ہلاک ہوئے۔ اِس کے ساتھ ساتھ صوبے میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی تعداد6 ہزار711 تک پہنچ گئی۔ پشاور میں 750، بنوں میں868 اور کوہاٹ میں685 جانور لمپی سکن بیماری سے متاثر ہوئے۔ صوبے میں اب تک93 ہزار917 جانوروں کی ویکسی نیشن کروائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ اور گرد و نواح میں کل مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان