وزیرقانون

حکومت نیب ترامیم کا دفاع کرے گی،وزیرقانون کا ردعمل

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ80 فیصد نیب ترامیم عمران خان کی لائی ہوئی ہیں۔ حکومت نے اِن ترامیم کو پارلیمان میں لاکر قانونی شکل دی۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں تمام ترامیم آئین اور قانون کے مطابق ہیں۔ حکومت نے ترامیم کے ذریعے سرکاری ملازمین کو نیب کی بلیک میلنگ سے تحفظ دیا۔ نیب کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب قانون میں ترامیم کی گئیں۔ آزاد اور خودمختار پارلیمنٹ میں بحث کے بعد نیب ترامیم کی منظوری ہوئی۔ حکومت اِن نیب ترامیم کا بھرپور دفاع کرےگی۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر پر 1لاکھ 61ہزار سے زائد سیاحوں کی اورکزئی آمد