سعودی عرب اعزاز

سعودی عرب کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے اعزاز

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس” سے نوازا جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔
ایوارڈ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کا اعتراف ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے جدہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، عسکری شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بات چیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ کوپی آئی اےاورایئرپورٹس کی نجکاری میں جوائنٹ وینچرکی پیشکش