اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ کوروناوائرس کی آڑ میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے بارے میں ایک نئی رپورٹ سے متعلق ایک بیان میں کہاکہ بعض ملکوں میں سر اٹھاتی نسل و قوم پرستی، مقبولیت، آمریت اور انسانی حقوق کی پامالی کے پس منظر میں یہ بحران وبا کی روک تھام سے غیر متعلقہ مقاصد کیلئے جابرانہ اقدامات اختیار کرنے کابہانہ فراہم کرسکتا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انسانی حقوق اور کوروناوائرس کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حکومتیں اپنے اقدامات کے نتائج سے متعلق سوچیں۔