برطانوی خاتون باکسر

برطانوی خاتون باکسر کیریس کا پروفیشنل کیریئر کا جیت کیساتھ آغاز

ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی برطانوی خاتون باکسر کیریس آرٹنگ اسٹال نے اپنے پروفیشل کیریئر کا آغاز جیت کے ساتھ کرتے ہوئے لتھونیا کی باکسر ویدا ماسیوکائٹ کو پوائنٹس پر شکست دیدی، دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ پورے چھ رائونڈ تک چلا جس کے بعد ججز نے کیریس کے حق میں 60-54 سے فیصلہ دیدیا ، مقابلے کے دوران برطانوی خاتون باکسر کیریس نے کئی بار اپنے زور دار مکوں سے حریف ویدا کو گرایا مگر وہ ریفری کے دس گننے سے قبل ہی اٹھ کھڑی ہوتیں

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

اپنی کامیابی کے بعد ستائیس سالہ کیریس کا کہنا تھا کہ پروفیشنل مقابلے کی پہلی جیت پر خوشی ہے اور کوشش ہو گی کہ آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں ان کا کہنا تھا کہ ویدا کا تجربہ میرے سے پروفیشنل مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور یہ بات مجھے معلوم تھی اس کیلئے میں بہت تیاری میری کوچز اور ٹریننگ سٹاف نے میری بہت مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش تھی کہ مقابلہ ناک آئوٹ سے جیتوں میں مگر اس میں کامیابی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف