دورہ سری لنک

دورہ سری لنکا، شاہینوں نے راولپنڈی میں مشقیں شروع کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے، پہلے روز تمام کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران بھرپور بائولنگ، بیٹنگ کی مشقیں کیں اس موقع پر کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا، نیٹ پریکٹس کے دوران فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور طویل عرصے کے بعد قومی سکواڈ کا حصہ بننے والے یاسر شاہ نے بھرپور مشقیں کیں

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

سری لنکا میں کیونکہ پاکستان کو ٹرننگ ٹریکس پر مقابلے کا سامنا ہوگا اسی وجہ سے راولپنڈی میں بیٹرز کو سپنرز کو کھیلنے کیلئے خصوصی ٹپس بھی دیئے جائینگے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے ارگرد سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل قومی کرکٹرز کے درمیان دو ٹیمیں بنا کر پہلے دو روزہ وارم میچ کھیلیں گے میچ صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا جبکہ منگل کے روز وارم میچ کے ساتھ ساتھ ٹیم میں شامل عبداللہ شفیق میڈیا سے گفتگو بھی کرینگے۔