فواد چودھری

فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے آئے گا، فواد چودھری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں، فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے آئے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی انتخابات منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے ہورہے ہیں ،تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے کوئی امید نہیں، الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے آئے گا۔ عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہو رہی ہے فنڈنگ سے متعلق جو بھی فیصلہ آئے گا پارٹی کارکنان کو اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو مکمل طو رپر آمریت میں دھکیل دیا ہے، 1100 ارب کے کیسز نیب کے اختیار سے نکال دیے گئے اب نیب کو صرف دفنانا رہ گیا ہے، حمزہ، شہباز اور مریم نواز اپنے اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ، ہم نے سپریم کورٹَ سے رجوع کیا ہے امید ہے سپریم کورٹ ہمارے کیسز سنے گی۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں کسانوں کا احتجاج،پارلیمنٹ کا گھیراؤ