سوات میں ضمنی الیکشن

سوات میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی نے میدان مارلیا

سوات: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے7 پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مارلیا۔

تمام124 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار17 ہزار395 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے

مدمقابل اے این پی کے امیدوار حسین احمد14 ہزار604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل صبح8 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہا جس میں33 ہزار573 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

اِس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ88 ہزار84 ہے۔ ضمنی الیکشن میں ٹرن آوٹ17 اعشاریہ85 فیصد رہا۔ یاد رہے پی کے7 کی نشست اےاین پی کے وقار خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔