pic 1579884657

پاکستان کاآرایس ایس کے زیراثر بھارتی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں پر اظہار تشویش

پاکستان نے انتہا پسندہندو تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے زیراثربھارتی حکومت کی مسلمانوں کیخلاف امتیازی پالیسیوں اور اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وارنیوز بریفنگ میں اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ کوروناوائرس کی عالمی وبا سے درپیش مسئلے کے باوجود بھارت کی جانب سے یہ پالیسیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت میں منظم مسلم کش مہم جاری ہے جسے نظرانداز کرنے سے ان پر بلوائیوں کے حملے کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے بھی سیاسی ذرائع ابلاغ کے حلقوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلمانوںاور اسلام کیخلاف منفی جذبات میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جہاں بھارتی مسلمانوں کو کوروناوائرس کے پھیلائو پر مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کاحوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کومقبوضہ وادی میں بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر صحافیوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پربھی تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل