میانگ اگروال کو بھارتی ٹیم میں طلب کرلیا گیا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یکم جولائی کو شروع ہونے والے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے اوپنر میانک اگروال کو طلب کرلیا گیا ہے جو آج رات انگلینڈ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے، آئی سی سی کی نئی کورونا سفری ہدایات کے مطابق میانک اگروال کو انگلینڈ پہنچنے پر کسی طرح کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی اور فوری طور پر ٹیم کو دستیاب ہونگے، اکتیس سالہ اگروال کو اس سے قبل ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا مگر اب جبکہ کے ایل راہول فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ٹیم کے کپتان روہیت شرما کووڈ کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت ممکن ہوسکی ہے، میانک اگروال نے بھارت کیلئے آخری ٹیسٹ میچ رواں سال مارچ میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا مگر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اگروال صرف 59 رنز سکور کرسکے تھے ۔

مزید پڑھیں:  چمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا