عید قربان پشاور مویشی منڈیاں

عید قربان،پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئیں

پشاور( داود خان )عید قرباں قریب آتے ہی پشاور میں مویشی منڈیاں سج گئیں تاہم قیمتوں کا پوچھتے ہی خریداروں کے اوسان خطا ہوگئے عید الاضحی میں دو ہفتے رہ گئے جس کے پیش نظر پشاور کے رنگ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں مویشی منڈیوں کو چھوٹے بڑے جانور لائے گئے تاہم گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال قیمتیں زیادہ ہیں۔ گاہک تو منڈیوں کو آتے ہیں تاہم نرخ معلوم کرنے پر خالی ہاتھ لوٹتے ہیں .
گاہکوں کا کہنا ہے کہ فی جانوں کے نرخ میں پچھلے سال کی نسبت 30 ہزار سے 80 ہزار تک اضافہ ہو چکا ہے جو ان کے بس سے باہر ہے د وسری جانب بیوپاریوں اور مویشی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کرایوں، چارے کے نرخوں اور منڈیوں کے ٹیکسز سمیت دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث جانوروں کے نرخ بھی بڑھ گئے کیونکہ زیادہ تر جانور پنجاب کے مختلف اضلاع سے لائے جاتے ہیں جس پر اخراجات زیادہ آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا