پاکستان جونیئر گرلز نیٹ بال ٹیم

پاکستان جونیئر گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور روانہ

پاکستان جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم انٹرنیشنل جونئیر نیٹ بال سیریز میں شرکت کرنے کے لئے سنگاپور روانہ ہو گئی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدرمدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان کی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور انٹرنیشنل جونئیر گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی جو کہ 28سے 30 جون تک سنگاپور میں کھیلی جا رہی ہے۔

سنگاپور جانے والی ٹیم میں لائبہ ذولفقار، نیشا سلطان، اقرا شفیق ، عمیمہ انیب ، مقدس فاطمہ ، حمنہ ، الویرا کاشف ، سیدہ فاطمہ سوریا گردیزی ، زینب ، مومل اور ایمن شامل ہیں جبکہ فاطمہ انصاری ( کوچ) اور محمد ریاض مینیجر ہونگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید گوہر رضا نے ٹیم کو ائیرپورٹ سے سنگاپور کے لئے روانہ کیا۔

مزید دیکھیں :   فیفا ورلڈ کپ، 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی