ملائیشیا کی ویمن سکواش کھلاڑی

ملائیشیا کی ویمن سکواش کھلاڑی کار حادثے میں زخمی، دولت مشترکہ کھیلوں سے باہر

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ویمنز سکواش کی کھلاڑی شیوسنگاری سبرامنیم ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئی ہیں جس کے بعد وہ دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت نہیں کرینگی،

ایک رپورٹ کے مطابق عالمی نمبر 19 شیوسنگاری کی کار کو حادثہ اتوار کے روز پیش آیا 23 سالہ کھلاڑی جس کار میں سوار تھیں وہ بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ، چین کی ایک ویب سائٹ کے مطابق انہیں کار میں آگ لگنے سے قبل نکال لیا گیا اور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری بھی کی گئی ہے ڈاکٹروں کے مطابق شیوسنگاری اس وقت مکمل ہوش میں ہیں تاہم انہیں مکمل ٹھیک ہونے کیلئے وقت درکار ہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے جسم پر کافی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ان کے ہاتھ پر بھی گہرے زخم آئے ہیں۔