سابق وزیراعظم عمران خان

2جولائی کو امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاج ہوگا،سابق وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ2 جولائی کو پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے۔ احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

عمران خان کا کہنا تھا ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے۔ امریکی سازش کے نتیجے میں امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔ امپورٹڈ حکومت نے نیب ترامیم کرکے1100 ارب روپے کی کرپشن بچانے کیلئے خود کو این آراو ٹو دے دیا۔ امپورٹڈ حکومت کیخلاف ملک بھر میں پُرامن احتجاج کریں گے۔ پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ