مورگن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

انگلش ون ڈے ٹیم کے کپتان مورگن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

انگلینڈ وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرلیا ہے، مورگن جن کی قیادت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم جن کی قیادت میں انگلش ٹیم نے عالمی کپ کا اعزاز جیتا تھا منگل کے روز اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرینگے، ان کی قیادت میں انگلش ٹیم نے 2019 کا عالمی کپ جیتا اور ٹیم ان کی قیادت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آئی، 35 سالہ مورگن نے ٹیم کی قیادت 2012 میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی جبکہ 2014 میں ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

حالیہ دنوں کے دوران مورگن کو فٹنس مسائل درپیش رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ان کی جگہ جوز بٹلر ٹیم کی قیادت کیلئے فیورٹ امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم نے سات جولائی سے بھارت کی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سامنا کرنا ہے جبکہ اکتوبر میں انگلش ٹیم نے آسڑیلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرنی ہے، ایون مورگن انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 6957 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2458 رنز سکور کر رکھے ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی کھیل رکھے ہیں جو انگلینڈ کے کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست