انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا

ہیڈنگلے لیڈز: (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے تیسرے کو آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ جوئے روٹ86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا دیا ہوا296 رنز کا ہدف کھیل کے5 ویں روز3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جوئے روٹ86 اور جونی بیرسٹو71 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اولی پوپ82، زیک کرالی25 اور ایلکس لیز نے9 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مائیکل بریسویل اور ٹم ساوتھی نے1،1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں329 جبکہ دوسری اننگز میں326 رنز بنائے۔ جواب میں انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں360 اور دوسری اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر296 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے5،5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز0-3 سے اپنے نام کرلی۔