ایس ایچ اوشکیل خان اورآئی بی اہلکارکاقاتل مقابلے میں ہلاک

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور کے سابق ایس ایچ او شکیل خان اور حساس ادارے کے ایک اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب 2ٹارگٹ کلرز کو راولپنڈی میں کارروائی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے بھی جرائم پیشہ بلال ثابت کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کی حدود میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم بلال ثابت اور امتیاز عرف لنگڑا ہلاک ہو گئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف عباسی نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر شکیل خان کے قتل میں ملوث ملزم بلال اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر ملزموں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ایس ایچ او شکیل خان سمیت حساس ادارے کے ایک اہلکار کے قتل میں ملوث تھا۔ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان کو بائی پاس روڈ پشاور جبکہ حساس ادارے کے اہلکار نجیب کو سرکی گیٹ کے قریب شہید کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاورمیں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کاانکشاف