ہشتنگری ،مسلح افرادکی ہوٹل میں فائرنگ، نوجوان قتل،5زخمی

پشاور(جنرل رپورٹر)تھانہ ہشتنگری سے چند قدم کے فاصلہ پر ہوٹل میں مسلح افراد نے رات گئے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا ۔ فائرنگ سے مقتول کے 3دوست اور ہوٹل ویٹر سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب 2کے قریب پیش آیا۔ عمران خان ولد منا ف گل عمر 36سال قو م اعوان سکنہ بدھائی چمکنی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی فیصل کو اس کے دوستوں عدنان ولد جہانزیب سکنہ بدھائی اور جنید ولد انو ر سعید سکنہ سٹی ہوم نے موبائل فون پر کا ل کر کے بتایا کہ نو شہرہ اضاخیل میں خوا جہ سرا ئوں کا پرو گرام ہے، وہاں چلتے ہیں جس پر فیصل گھر سے نکل کر دوستو ں کے سا تھ چلا گیا۔ خوا جہ سرائوں کا پروگرام ختم ہو نے کے بعد واپس پشاور آکر وہ ہشت نگری جی ٹی روڈ پر ہوٹل میں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ اس دوران کار سوار تین مسلح افراد نے اتر کر ہوٹل میں ان پر اندھا دھند فائر نگ شروع کر دی جس سے فیصل، عدنان ، جنید، عارف ولد کما ل، ہو ٹل ویٹر نو ر زاد ہ ولد غو ث الطا ف اور بلا ل شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فیصل زخموں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم تو ڑ گیا ۔ فائرنگ واقعہ کے بعد چند قدم پر موجود پولیس اپنے روایتی انداز میں فائرنگ رک جانے اور ملزموں کے فرار ہونے کے بعد اطمینان اور تاخیر سے پہنچی۔مقتول فیصل اور اسکے دوست چائے اور پر اٹھے کھا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی ۔ مسلح افراد جس جگہ فائرنگ کی ہے وہاں رات گئے تک دکانیں و ہوٹل کھلے رہتے ہیں اور کئی لوگ چائے ،پراٹھے، حلوہ پوڑی اور چھولے وغیرہ کھانے اور گپ شپ کیلئے بیٹھے رہتے ہیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر میانوالی کا رہائشی شربت فروش بلال ولد طالب حسین بھی لگ کر زخمی ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن