چیئر مین نیب کی تقرری کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

ویب ڈیسک: حکومتی اتحادی اپنا تجویز کردہ چیئرمین نیب لانے کے لیے کوشیاں، بلوچستان عوامی پارٹی نے سابق حج احمد خان لاشاری اور اعظم خان قمبرانی کے نام بطور چیئرمین نیب تجویز کردیئے۔
بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہبازشریف نام زیر غور لانے کے لیے خط لکھ دیا۔ خط میں چیئرمین نیب کیلئے دو نام وزیراعظم کو بھجواگئے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈاحمد خان لاشاری، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ غلام اعظم قمبرانی کے نام شامل ہیں۔ خالد مگسی نے خط میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی اور آپ کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا، ہماری پارٹی حکومت کو درپیش متعدد مشکلات کے باوجود ایک مضبوط اتحادی کے طور پر کھڑی ہے۔ خالد مگسی نے لکھا ہے کہ دونوں نامزد افراد قانونی پریکٹس، پراسیکیوشن اور اعلیٰ عدلیہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور دونوں شخصیات چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے موزوں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی نامزدگیوں پر مثبت غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان