آئی ایم ایف سے جلد 2 ارب ڈالر مل جائیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف سے جلد 2 ارب ڈالر مل جائیں گے۔ مفتاح اسماعیل سے کہا ہماری منزل خودانحصاری ہے، خودانحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے مل کر اگلی نسلوں کے لیے کام کرنا ہوں گے۔
اسلام آباد میں ٹرن اراونڈ کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے، مشاورت اہم عمل ہے، ذمہ داری کو نبھائیں گے، اختلافات، ذاتی پسند اور ناپسند کو ختم کرکے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے، کسی سے گلہ نہیں کریں گے، ہمیں ملک کی مستقل ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستا ن میں کسی شے کی کمی نہیں ، ریکوڈک میں اربوں روپے کا خزانہ دفن ہے، ریکوڈک میں اربوں روپے کا خزانہ دفن ہے، ابھی تک ہم نےایک دھیلہ نہیں کمایا مگراربوں روپےضائع ہوگئے، مقدمات کی مدمیں ہم نےاربوں روپےضائع کیے، آج پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیااس وقت معاشی بحران کاشکارہے، دنیا بھر میں کوئلہ پہلے ہی مہنگا ہوچکا تھا، گزشتہ حکومت نےگیس کےسستےاورلانگ ٹرم معاہدےنہیں کیے، گزشتہ حکومت نےترقیاتی منصوبوں کوالتواکاشکاررکھا، مل کر کام کرنے سے ہماری مسافت بہت کم ہو جائے گی، اگلی نسلوں کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان ضمانت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار