شاہد آفریدی کو موٹر وے پر تیزرفتاری مہنگی پڑ گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی جب کرکٹ کھیلتے تھے تو کھیل کے حوالے سے خبروں میں رہتے تھے، اپنی کارکردگی سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے تھے، اب کرکٹ کے بعد جب وہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تو بھی اپنے انسان دوست کاموں کی وجہ سے خبروں کی زنیت بنتے رہتے ہیں لیکن آج ان کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ ان کا موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر چالان کردیا ہے، شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کردیا۔سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا