ویب ڈیسک :بون لیس مٹن کڑاہی بہت ہی مزیدار ہوتی ہے اور یہ کھانے میں بھی سب ہی بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اس کو بنانے کے لیے بھی آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت نہیں پڑے گی.
اس کو تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے ویسے تو سب ہی اپنے اپنے طریقے سے مٹن کڑاہی تیار کرتے ہیں سب کا پکانے کا طریقہ دوسرے سے مضتلف ہوتا ہے ۔
اجزا ۔
ایک میڈیم پیاز
دو درمیانی سائز کے ٹماٹر
پانی 1/2 کپ
ہلدی پاڈر 1/2 چائے کی چمچ
نمک ایک چائے کی چمچ
بغیر ہڈی کے گوشت 1/2 کلو
کوکنگ آئل 1/3 کپ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کی چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کی چمچ
ہری مرچیں 2/3
لال مرچ پاڈر ایک کھانے کی چمچ
دھنیا پاڈر ایک کھانے کی چمچ
بون لیس مٹن کڑاہی تیار کرنے کی ترکیب
بون لیس مٹن کڑاہ تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک پین لے لیں اس میں پیاز اور ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اب اس میں پانی مکس کر لیں 1/2 کپ پھر آپ اس کو ڈھانپ کر چار سے پانچ منٹ رکھ دیں جب پانی خشک ہو جائے اسے سائیڈ پر رکھ دیں اور اس کو پیٹ کر لیں پھر آپ اس کا پیسٹ بنا کر ایک سائیڈ پر چھوڑ دیں ۔
ایک پین لے لیں س میں دو کپ پانی ڈال لیں ۔ پھر اب یہ اجزا شال کر لیں ہلدی ، نمک ، اس سارے کو مکس کر لیں پھر مٹن اس میں شامل کر لیں ۔ اب اس کو ڈھانپ کر 40 ۔45 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اب جب گوشت گھل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دیکھیں گوشت گل گیا تو اس میں کوکنگ آئل ڈال دیں ۔اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ شامل کر لیں ۔ ہری مرچیں باریک کاٹ کر ڈال دیں ۔اب ٹماٹر کا جو پیسٹ تیار کیا وہ بھی شامل کر لیں ۔
اور لال مرچ پاڈر ، دھنیا پاڈر کالی مرچیں ،ڈال کر اس سارے کو مکس کرنے کے بعد اس کو ساتھ سے آٹھ منٹ تک بھون لیں ۔ جب بھونا جائے تو اس پر زیرہ چھرک لیں اور اس کو مکس کرنے کے بعد دہی ڈال کر اس سارے کا مکسچر بنا کر ایک برتن میں ڈال کر دھنیا ، کالی مرچیں ، زیرہ چھرک کر روٹی کے ساتھ سرو کر لیں ساتھ چٹنی اور کولڈ ڈرک بھی سرو کر